ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سمندر میں لڑکا غرق ہوکر لاپتہ؛ تلاش جاری

بھٹکل سمندر میں لڑکا غرق ہوکر لاپتہ؛ تلاش جاری

Thu, 28 Apr 2022 23:52:46    S.O. News Service

بھٹکل 28 اپریل (ایس او نیوز) تعلقہ کے بیلکے میں ایک 16 سالہ لڑکا سمندر میں غرق ہو کر لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش ہنوز جاری ہے۔ لڑکے کی شناخت ششانک مادیو موگیر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ جمعرات کی شام کو پیش آیا۔

پتہ چلا ہے کہ ششانک بھٹکل منی ودھان سودھا کے باہر موگیر سماج کے ذریعے احتجاجی دھرنا میں اپنے گھر والوں کے ساتھ صبح سے شام تک موجود تھا، شام کو وہ اپنے چچازاد بھائی کے ساتھ بیلکے- موگیر کیری میں واقع اپنے گھر جانے کے بعد دو تین لڑکوں کے ساتھ بحر عرب میں تیرنے کے لئے اترا تھا جس کے دوران اچانک موجوں کی لپیٹ میں آکر سمندری لہروں میں لاپتہ ہوگیا۔

شام دیر گئے تک مقامی لوگوں کی مدد سے تلاشی مہم جاری تھی، مگر اندھیرا پھیلنے تک اس کا کوئی پتہ نہیں چل پایا تھا۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: